سیاستعوامی مسائل

گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار زمینیں نہیں ، خالصہ سرکار کہنے والے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں، طاہر شگری

شگر(پ ر) مسلم لیگ (ن) شگر کے سینئر رہنما طاہر شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں۔ خالصہ سرکار کہنے والے دشمنوں کے ایجنٹ ہے۔ یہاں کے زمینیں اور چراہ گاہیں عوام کی ملکیت ہے۔ حکومت عوام سے ان کی ان ملکیتی زمینوں کو ہتھیانے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ ، چراہ گاہ، دریا اور ریگستان سب عوام کی ملکیت یے۔ یہاں کے لوگوں نے ان زمینوں اور چراہ گاہوں پر قابض یے۔ جسے ہتھیانے کی سازش ہورہی یے۔ جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور لینڈ ریفارم کمیشن کا اجلاس بلاکر ان زمینوں کا فیصلہ کرکے ان زمینوں کو مقامی لوگوں میں تقسیم کیا جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button