گلگت بلتستان

محرم الحرام میں محمکمہ برقیات شگر کی کارکردگی بہت اچھی رہی

شگر(عابد شگری)محرم الحرام میں محکمہ برقیات شگر کی کارکردگی کافی بہتراورمطمئن رہے۔عشرہ محرم کے موقع پر خصوصا مجالس کے وقت کہی پر بھی چند منٹ کیلئے بھی بجلی بند نہیں ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کے مقامی لوگوں نے بہتر کاردگی پر محکمہ برقیات شگرکے انجینئرز اور عملے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے پہلی عشرے میں دن ہو رات محکمہ برقیات شگر کے حکام نے بجلی کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا۔تمام مجالس کے علاقوں میں کہی بھی مجالس کے اوقات میں بجلی کی بندش کی کوئی شکایات نہیں۔یہ سب محکمہ برقیات کے ایس ڈی او،سب انجینئر اور دیگر عملوں کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔جس کیلئے تمام حکام تعریف کے لائق ہیں۔لوگوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ محکمہ برقیات شگر سردیوں میں بھی اسی کاکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button