تعلیم

اساتذہ پیشے سے مخلص ہوں تو ہر طبقہ فکر ان کی عزت کرنے پر مجبور ہوگا، فیض اللہ لون ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ تعلیم گلگت ریجن فیض اللہ لون نے کہا ہے کہ استاد کا مقام معاشرے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ استاد اپنے پیشے سے مخلص ہوتو ہر قوم، نسل اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات عزت کرنے پر مجبور ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی سکول چلاس ،ہائی سکول جل تھک اور لور ہائی سکول تھک دیورے میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ استاد کی زمہ داری ہے کہ وہ بہترین انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں تاکہ آج کا طالبعلم مستقبل میں معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے ایک باکمال شہری بن کر ابھرے ۔انہوں نے کہا کہ استاد کے جو بھی مسائل ہوں وہ براہ راست محکمہ تعلیم کے آفیسران کے زریعے مسلئے حل کرائیں استاد کو ہرگز سفارش کی ضرورت نہیں انہوں جل ہائی سکول کا دورہ کیا اور استادوں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا ۔ بعدازاں وہ لور ہائی سکول دیورے کا وزٹ کیا اور دیورے کے عوام سے گفت وشنید بھی کی اس موقع پر دیورے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سکول کے لئے مذید زمین دینے کا بھی وعدہ کیا ۔اس موقع پرڈائریکٹر تعلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم دیامر ہدایت اللہ کو ہدایات دی کہ دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی دیورے سکول کے آپ گریڈیشن کے کام کا فوری آغاز کیا جائے ۔انہوں نے دیورے سکول کے وزٹ کے دوران اساتذہ کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button