جرائمگلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے قتل کیس میں بیٹے کو موت کی سزا جبکہ ستر سالہ باپ کو عمر قید کی سزا سنادی، والدہ بری

گلگت (نعیم انور)سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے شگر سے تعلق رکھنے والے قتل کے ملزم محمد افضل کو سزائے موت جبکہ اُنکے ستر سالہ والد ولی کو عمر قید کی سزا سنا دی،چیف کورٹ گلگت بلتستان نے اپنے فیصلے میں محمد افضل کو عمر قید جبکہ اُنکے والد ولی جو کو کیس میں بری کر دیا تھا۔زرائع کے مطابق دونوں ملزمان پر کئی سال قبل محمد علی نامی شخص کو قتل کرنا کا الزام تھا جس پر چیف کورٹ گلگت بلتستان نے سال 2011ء کو ملزم محمد افضل کو عمر قید جبکہ والد ولی جو کو کیس میں بری کر دیا تھا ،چیف کو رٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم محمد افضل اور سرکار دونوں نے سپریم اپلیٹ کو رٹ میں الگ الگ اپیلیں دائر کی تھی جس پر سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے ملزم محمد افضل کو سزائے موت جبکہ انکے والد ولی جو کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ملزمان کی طرف سے حق نواز ایڈوکیٹ جبکہ سرکار کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیر مدد نے کیس کی پیر وی کی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button