گلگت بلتستان

گلگت بلتستان نگران حکومت کے خلاف رٹ پیٹیشن سماعت کے لیے منظور

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نگران حکومت کے خلاف رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرلی.

ہفتے کے روز مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کی جانب سے سکریٹری سیاسیات غلام عباس ،اور صوبائی ترجمان الیاس صدیقی اور عمران حسین سکریٹری یوتھ ونگ نے ایڈووکیٹ احسان علی کے ذریعے نگران وزیر اعلی اور ان کی بارہ رکنی کابینہ کو غیر قانونی قرار دیتے ھوے عدالت عالیہ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی ہے.

چیف کورٹ نے پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے.

صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ نگران وزیر اعلی شیر جہان میر چیف سکریٹری کے ماتحت ملازم ہیں اور ان سے چھٹی کی درخواست ریکارڈ پر ہے. نگران کابینہ میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو نمایندگی دی گئی ھے جو کہ خلاف قانون ہے.

نگران کابینہ کسی صورت غیر جانب دار نہیں اور ان کا چناو سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ھے ایسی صورت میں انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے ہیں.

مجلس وحدت المسلمین نے غیر قانونی نگران حکومت کو چیلنج کیا ھے امید ھے حق کی فتح ہوگی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button