ہنزہ (اجلال حسین)ہنزہ تا نگر خاص ،ہوپر لنک روڈ چوتھے دن بھی بحال نہ ہو سکا، لینڈ سلائیڈنگ مسلسل جاری ، جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ٹیم سلائیڈنگ سائیڈ سروے کے لئے پہنچ گئی۔ آج سے سروے کام کام شروع کر لیا جائے گا ، سمائر تا نگر خاص چھوٹے گاڑیوں کے لئے رابطہ سڑک کھول دی گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں انے والی ہولناک زلزلے کی وجہ سے نگر خاص، ہوپر تا ہنزہ لنک روڈ چوتھے دن بھی بحال نہ ہو سکا جبکہ زلزے کی جھٹکوں کی وجہ سے گنش کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نگر خاص ، ہوپر اور ہنزہ کے درمیان ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث 15ہزار سے زائد آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ دوسری جانب سلائیڈنگ کے علاقے میں سروے کرنے کے لئے جیاجیکل سروے آف پاکستان کے ٹیم 4رکنی ٹیم سردار سید اختر کے سربراہی ہنزہ پہنچ گئی ہے۔
سروے ٹیم کے سربراہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاللہ ایک دو روز کے اندر سلائیڈنگ کے سائیڈ پر سروے کرینگے جس کے بعد ایک نتیجے پر پہنچ جائینگے کہ سلائیڈنگ کس وجہ سے ہو رہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سلائیڈنگ کا علاقہ خطرناک ہے سلائیڈنگ میں اضافہ ہونے وجہ سے دریا ئے ہنزہ گنش کے موقع پر بند ہونے کا بھی خدشہ اور ارد گرد کے زمینوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نگر آصف رضا نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ نگر خاص اور ہوپر گنش ہنزہ جانے کاسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے مگر اس کے متبادل راستہ سمائر تا نگر خاص چھوٹے گاڑیوں کے لئے کھولا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ انشاللہ بہت جلد گنش سے سمائر جانے والی زیر تعمیر پل پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔ اور آئندہ ایک دو ہفتوں کے درمیاں پیدل جانے کا راستہ بنایا جائے گا۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نگر خاص اور پوہر میں کسی قسیم کی خوارک کی قلت نہیں ہے اگر خوراک اور دیگر ضررویات زندگی میں قلت ہو نے کا خطرہ ہوا تو متبادل راستہ استعمال کیا جائے گا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔