صحت

استورمیں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا

استور( سبخان سہیل ) استورمیں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت بلتستان بسم اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 9بیماریوں کے خلاف ویکسنیٹرز جگہ جگہ جا کر ٹیکے لگا ئے جاتے ہیں اگر خدا نہ کریں کوئی بچہ ان ٹیکوں سے رہ جائے اور اس کو ان نو بیماریو ں میں سے ایک بھی بیماری لگ جائے تو کسی بچے کا بچنا ایک فیصد بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ہماری لیڈی ہیلتھ ورکرز ہر گھر میں روزانہ جا کر اس حوالے سے آگاہی دیتے ہیں ۔اسی طرح حاملہ خواتین کے لئے بھی تشنج کے 2ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہ ٹیکے ان کی بیماریوں کو دور بھگاتے ہیں ۔اسی طرح 2سال سے5سال تک کے بچوں کے لئے کیڑئے والی ادویات دیتے ہیں یہ بچے گلگت بلتستان میں 17500ہیں ان کو کوشش کر کے یہ د وائی دی جائے گی ۔ماں اور بچے کا یہ مہم 6فروری سے 12فروری تک ہے ۔اس موقعے پر اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاو ن کی یعقین دہانی کروایا اس موقعے پر ڈی ایچ او استور ممتاز احمد نے کہا کہ استور میں ضلع استور 140ہیلتھ اورکرز گھر گھر جا کر اس حوالے سے آگاہی دینگے عوام سے گزارش ہے کہ اس مہم میں محکمہ ہیلتھ استور کا ساتھ دیں اور خصو صی طور پر تعاون کرئے اس موقعے پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال استور ڈاکٹر نواب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button