گلگت بلتستان

ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے

گلگت (پریس ریلیز)  آج مورخہ یکم نومبر جشن آزادی کے موقع پر ایکس سروس مین اور جنگ آزادی کے غازیوں نے کیپٹن ریٹائر بشیر احمد صدر ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے زیر قیادت چنار باغ میں شہداء کے یادگار میں پھول چڑھا کر عقیدت و احترام پیش کئے اس کے بعد غازیوں نے NLI مارکیٹ میں بھی یادشہدا پر پھول چڑھا کر عقیدت و احترام پیش کئے۔

ہم تمام غازیوں نے وزیر اعلیٰGB کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے جنگ آزادی کے غازیوں سے ملاقات کر اکر ان کی حوصلہ افزائی کی ہیں۔

ہمارے تنظیم کا مقصد کسی سیاسی کا منہ میں مداخلت کرنا نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ ہمارا تعلق ہے۔ہمارا مقصد صر ف اورصرف جنگ آزادی کے غازیوں اور شہداء کے لواحقین کی خدمت کرنا ہے۔

مجلس عاملہ نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کی ہے کہ اگلے میٹنگ کل مورخہ 02 نومبر2015 بروز پیر بمقام دنیور راما ہوٹل بوقت 4:00 بجے ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button