گلگت بلتستان

چلاس: چلاس بٹو کوٹ ،جیچن ایریا کے عوام کو اراضی معاوضوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف متاثرین ڈیم عوام سڑکوں پر نکل آئے

چلاس(بیورورپورٹ) زمینوں کی ری ویفریکیشن کے نام پر متاثرین ڈیم کو تنگ کر نے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔متاثرین کو جان بو جھ کر معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جا رہی ہے ۔ آیندہ محکمہ مال کا کو ئی اہلکار ہماری زمینوں کی پیمائش کیلئے ہر گز نہ آئے۔ ری ویریفیکیشن کے نام پر روزانہ زمنیوں کی پیمائش کرنا کہا ں کا انصاف ہے۔ گذشتہ ایک سال سے عوام کوری ویریفیکیشن کے نام پر بیوقوف بنایا جارہا ہے جو اب ناقابل برداشت ہے ۔ اب تک مختلف ٹیمیوں نے دس بارسے زائد مرتبہ زمنیوں اور درختوں کی پیمائش کی ہے لیکن جان بوجھ کر متاثرین کو تنگ کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ہماری جائیداد دریا برد ہورہی ہے لیکن کسی بھی حکومتی اہلکار کو احساس تک نہیں۔ اگر ڈیم نہیں بنانا چاہتے ہیں تو نہ بنائیں ،ہم بھکاری اور فقیر نہیں جو روزانہ اپنے زمنیوں پر کھڑے ہوکر صدا بلند کریں۔ ہم نہ کرپٹ ہیں اور نہ کرپشن کو برداشت کرتے ہیں۔ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم پھٹ پڑے۔ چلاس بٹو کوٹ ،جیچن ایریا کے عوام کو اراضی معاوضوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف متاثرین ڈیم عوام سڑکوں پر نکل آئے اور لینڈ ایکوزیشن دیامر بھاشہ ڈیم آفس تک مارچ کیا ۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے سابق نگران وزیر صحت گلگت بلتستان بشارت اللہ نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم نے تاریخی قربانی دی ہے لیکن عوام کو آئے روز ری ویریفیکشن کے نام سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔عوام مسلسل چھ مہینوں سے ادائیگی کا انتظار کررہے ہیں لیکن ہر ماہ ایک نیا حکم مل جاتا ہے کہ دوبارہ ٹیم ویرفائی کرے گی انہوں نے کہا کہ سیکشن نائن کے بعد عوام کی شکایات سنی جانی چاہیئے لیکن عوام کی شکایات سننے اور حل کرنے کے بجائے ایک بار پھر ویریفیکیشن کی لیکن عوام نے ایک بار پھر تعاون کیا لیکن اب ایک بارپھر ویریفیکشن کے نام پر متاثرین کو ادائیگی کے سلسلے میں تاخیر کیا جارہا ہے جو مناسب نہیں ہے اس موقع پرا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامردلدار ملک نے متاثرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین مطئین رہیں 31دسمبر تک بٹوکوٹ اور جچن زمینوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ایک قانونی عمل مکمل کیا جارہاہے جس کے بعد عوام کو ان کاحق دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دیامر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے عوام کے تمام مسائل اور شکایات کو حل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button