گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن نے تحصیل پھنڈر میں زلزلہ متاثرین میں خوردنی اشیا تقسیم کئے

غذر(پریس ریلیز) ضلع غذر کے تحصیل گوپس کے دور افتادہ علاقوں میں الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے متاثرین زلزلہ کے لئے فوڈ پیکج تقسیم کئے۔ اتوار کے روز الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل پروگرام منیجر محمد طاہر رانا اور پراجیکٹ آفیسر الخدمت فاونڈیشن عبدلکریم نے 250متاثرہ خاندانوں میں اشیاء خوردنوش تقسیم کئے۔ جس میں دالیں، چاول، چائے پتی، چینی اور دیگر اشیاء خوردنوش شامل تھے۔ اس موقع پر پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن محمد طاہر رانا نے متاثرین سے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن متاثرین کی مکمل آبادکاری تک امدادکا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ متاثرین کی پہلی اور بنیادی ضروریات اشیاء خوردونوش اور سر چھپانے کے لئے شیلٹرز ضروری ہے۔ سردی میں متاثرین کا خیمے میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔ الخدمت فاونڈیشن نے راستہ کھلتے ہی متاثرہ علاقوں میں سب سے پہلے پہنچ کر فوڈز پیکج فراہم کی۔ چونکہ زلزلہ کے باعث متاثرین کا اشیاء خوردنوش ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اس لئے متاثرین کے لئے خوارک کی اشد ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مذید کہ کہا کہ بہت جلد متاثرین کے لئے آٹے کا بندوبست کیا جائے گا۔ الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار گزشتہ تین روز سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button