متفرق
الخدمت فاونڈیشن نے وادی داریل میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
دیامر (پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے ضلع دیامر میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر لیا ، سینکڑوں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں خیمے ،خشک راشن اور ترپال تقسیم کئے گئے،اس موقع پر جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین دیامر شدید مشکلات کا شکار ہیں، فلاحی ادارے امدادی سرگرمیاں تیز کریں، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے زلزلے کے فورا بعد غذر اور دیامر کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کر لی ہیں، فاونڈیشن کے زمہ داران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین زلزلہ داریل اور تانگیر میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔