گلگت بلتستان کا ضلع غذر قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے۔ ہر موسم میں اس وادی کے نظاروں کی ادائیں اور نکھر جاتیں ہیں۔ رنگوں، خوشبووں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج رکھنے والا ضلع غذرکا علاقہ پھںڈر آج کل زلزلے کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سینکڑوں گھر مکمل تباہ ہو چکےہیں، جبکہ ہزاروں افراد سردی کے عالم میں خیمہ نشین ہونے پر مجبور ہیں۔ خزان کے موسم میں یہاں ہمیشہ برفباری ہوتی ہے، اور زمین برف کی سفید چادر اوڑھ کر اپنی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ تاہم ، اس سال یہ برفباری خیموں میں مقیم افراد کے لئے مزید پریشانیاں لے کر آئی ہے۔ تصاوریر: صفدر علی صفدر