سیاست

موجودہ حکومت سو سالوں میں بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتی ہے، راجہ ذکریا مقپون

سکردو ( چیف رپورٹر ) تنظیم تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے بانی وچیئرمین راجہ ذکریا خان مقپون نے کہا ہے کہ سکردو میں اندھرے میں ڈوبا ہوا ہے لیکن حکومت تماشا دیکھ رہی ہے حکومتی لوگ مفادات کیلئے پیچھے لگے ہوئے ہیں عوام منتخب نمائندوں کو تلاش کر رہے ہیں موجودہ حکومت 100دن میں تو کیا 100سال میں بھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی کیونکہ حکومت میں مخلص لوگوں کی بہت کمی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکردو میں اس وقت کہیں بجلی دستیاب نہیں ہے عوام سنگین مسائل کا شکار ہیں لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ذمہ دار حکومتی لوگ غائب ہو گئے ہیں اور انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے بجلی بحران حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کہیں بھی حکومت کی کارگردگی نظر نہیں آرہی ہے ہر جگہ پر عوام حکومت کو کوستے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کے ہیرو کرنل حسن خان کے فرزند کر نل نادر حسن خان اور دیگر ساتھیوں کی بلا جوا ز گرفتاری ناقابل برداشت ہے انہیں فوری طورپر رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ٹریفک انچارج کی ذاتی کوششوں سے شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے لیکن بعض لوگ انہیں کام کرنے نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں چھوٹی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے شہر میں مناسب سٹینڈ کا بندوبست ہونا چاہئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button