سیاست

مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کی دی ہوئی سیٹ اپ کی شدید مخالفت کی تھی، اب مراعات کے مزے لے رہے ہیں

گلگت(پ ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد,جنرل سکریٹری انجینئر اسماعیل,بشیر احمد خان,محمد موسیٰ، ڈاکٹر علی مدد شیر,آفتاب حیدراور صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شرکت کی.

اجلاس میں حکومت کے منفی اور غیر منطقی رد عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ نواز لیگ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو دئے گئے موجودہ سیٹ اپ کی شدید مخالفت کی تھی اور آج بھی وہ اس سیٹ اپ کو دل سے تسیلم نہیں کرتی بلکہ اس سیٹ اپ کو محض اپنے لئے مراعات انجوائے کرنے کا ذریعہ سمجھتی ہے۔

جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تو واضح الفاظ میں کہا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے.نواز لیگ کی وفاقی حکومت کو چار سال گزر چکے ہیں اگر وہ گلگت بلتستان سے مخلص ہوتی تو گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق نہ سہی پیپلز پارٹی کے دئیے ہوئے سیٹ اپ سے مزید بہتر کوئی سیٹ اپ ہی دے دیتی مگر نہایت افسوس کا مقام ہے کہ وہ حقائق کے برعکس عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں. وفاق میں ان کی تیسری مرتبہ حکومت بنی ہے وہ کوئی ایک کارنامہ دیکھائیں جو انہوں نے گلگت بلتستان کے لئے سرانجام دیا ہو.نواز لیگ کی صوبائی حکومت اپنی کرپشن,اقرباپروری,میرٹ کی پامالی پر پیپلز پارٹی کے اصولی موقف سے خائف ہو کر اپنی نااہلی چھپانے کے لئے نان ایشوز کی اوٹ میں چھپنے کی ناکام کوشش اکررہی ہے گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں ان کے لئے آج تک جو بھی آئینی اصلاحات اور عملی اقدامات کئے ہیں وہ پیپلز پارٹی نے ہی کئے ہیں.اور جی بی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا ایک ہی اصولی موقف ہے وہ ہے آئینی صوبہ جو کہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی اور یہ نواز لیگ کے بس کی بات نہیں ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے انٹرویو کے فیصلے کی توثیق کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ گلگت ڈویڑن اور ضلع گلگت کی تنظیم سازی بھی بہت جلد مکمل کرلی جائے گی.اجلاس میں نگر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وہاں کی ضلعی کابینہ اور کارکنوں کو دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button