گلگت بلتستان
وزیر اعلی اور ان کی کابینہ ذاتی پسند وناپسند سے بالاتر ہو کر ضلع ہنزہ کےمسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں، عوامی ورکرز پارٹی کا مطالبہ
ہنزہ( اجلا ل حسین) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن اور وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سمیت دیگر اراکینِ کابینہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے کی نوجوان قیادت پر لازم ہے کہ پسند وناپسند اور جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جمہوری، تعمیری اور انسانی نقطہ نظر سے ضلع ہنزہ کی جانب دھیان دینا شروع کردیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کو پارٹی سے زیادہ گلگت بلتستان کے بکھرے ہوے قوم کے لئے مثالی ہو نا ضروری ہے۔
عوامی ورکر زپارٹی ہنزہ کرپشن کے خلاف اخباری بیانات سے زیادہ عملی احتسابی عمل پر یقین رکھتا ہے اس لئے کرپشن کے خلاف جس کے خلاف بھی ہو اور جہاں بھی ہو، ہم تعاون کے لئے تیار ہیں، اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ رہیں گے۔ ہر محکمے کو درست سمت میں لگانے میں وقت ضرور لگے گا ۔ لیکن مفاہمت سے نہیں دور اندیشی سے ۔ مسائل کا حل چہرے بدلنے سے نہیں نظام کو بدلنے پر عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ بھر پور تعاون کرئیگا اور میرٹ پر اترنے والوں کو خوش آمدید کرئیگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور بلخصوص وزیر تعمیرات ڈٖاکٹر محمد اقبال کو ضلع ہنزہ کی جانب سے توجہ دینے پر زور دیتا ہے۔ چپورسن گوجال ہنزہ کا ٹرک ایبل روڑ اور بجلی گھر کی تعمیر میں کوئی خاص پیشرفت نظر نہیں آتی ہے۔ سو دن گزر جائیں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ صورتحال میں زیادہ فرق نہیں آئے گا۔ اب بھی وقت ہے کہ اخباری بیانات سے زیادہ عوامی کھلی کچری کے زرئعے عوامی مسائلپر زور دے دیا کریں۔