گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، آئینی حقوق کے لئے سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے، افضل شگری

سکردو(نمائندہ خصوصی ) معروف سماجی شخصیت اور سابق آئی جی پی افضل علی شگری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان لازم وملزوم ہے ریاست کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیارہوں مگر حکومت کو چاہئے کہ وہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وکلاء کو چاہئے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کیلئے بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور خود مختار صوبے کیلئے وکلاء اور عوام ملکر جدوجہد کرنا ہوگا جب تک آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوتا ہمیں وہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا جو ملک کے دیگر صوبوں کو حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرانے میں ہمارے باپ دادا نے بڑی قربانیاں دی ہے اور بے سروسامانی کے عالم میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کی مدد سے اس خطے کو آزاد کرکیا ہے اور اس خطے کو بلا شر ط وشروط کے پاکستان سے الحاق کیا لہٰذا حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ہو اس خطے کے احساس محرومی کو دورکرے تقریب سے سکردو بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد نزیر ثاقب ایڈووکیٹ،صفدر ایڈووکیٹ اخوند محمد علی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ وکلاء عوام کے حقوق اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button