سیاست

چلاس میں گندم کا بحران، عوام نے سی ایس او کو ذمہ دار قرار دے دیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس میں گندم بحران کے زمہ دار قائمقام سی ایس او اور ائے ایس ائیز ہیں ۔گندم کی بروقت اسلام آباد میں لوڈنڈنگ ہونے کے باوجود کئی کئی دن تک عوام کو گندم فراہم نہیں کرتے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو گندم کے حصول میں سخت مسائل کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔آئے روز دوردراز سے درجنوں لوگ مین گودام کے باہر جمع ہوتے ہیں اور شام ہوتے ہی روانہ ہوجاتے ہیں اور یہی روز کا معمول ہے جبکہ اپنے من پسند لوگوں کو مخصوص چکیوں میں پہنچادیتے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چلاس میں گندم بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کو کئی کئی دنوں تک گندم فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے وزیر خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ چلاس میں گندم بحران کا سخت نوٹس لیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button