اہم ترینجرائم

سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، منفی استعمال ہونے ولےاکاونٹس پر فلٹر لگانے کے بابت تبادلہ خیال

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کی زیرصدارت پولیس ہیڈ کوارٹرمیں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں و لاء انفورسنگ اداروں اور انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جس میں سوشل میڈیا کے اچھے اور منفی استعمال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر باریک بینی سے غور و خوض ہوا۔

اجلاس میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیز کے ذریعے ایسے سوشل میڈیا اکاونٹس پر فلٹر لگانے کے بابت تبادلہ خیال کیا گیاجو مختلف فیس بک اکاونٹس، ٹویٹر اکاونٹس، واٹس ایپ گروپس اور دیگر کمیونیکیشن ذرائع کامنفی استعمال کرتے ہیں اورمثبت اور سچے بیا نیے کی تشہیر پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی کرائمز ، کمشنر گلگت ، ڈپٹی سکریٹری لاء ، اے آئی جی سپیشل برانچ، اے آئی جی آپریشنز، ڈائیریکٹر انفارمیشن و اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن، لاء انفورسنگ اداروں، سوشل میڈیا سیل کے انچارج اور SCOکے نمائندوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button