سیاست

زلزلہ متاثرین کی طرف سے بعض شکایات پر ضلعی انتظامیہ سے بات کی جائیگی۔سید احمد خان،ضلعی صدر پی ایم ایل(ن)چترال

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع چترال کے ضلع ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے ضلعی صدر سید احمد خان کے صدارت میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس پارٹی دفترمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر صوبائی کونسل خورشید حسین مغل،سب ڈویژن مستوج کے صدر شہاب الدین ایڈوکیٹ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغفار لال اور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے شرکت کیں۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کے تقسیم میں بعض عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی نشست رکھکر امدادی پیکیج کے شفاف تقسیم کو یقینی بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے متاثرین کے لئے امداد بھیجنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اس کی حکومت کا شکریہ ادا کیااور ساتھ ہی گورنر کے پی کے مہتاب احمد خان عباسی کی طرف سے پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم چترالی طلباء کے فیس معافی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے ہدایات کے مطابق امدادی سامان اور رقوم کو حقیقی متاثرین تک پہنچانے اور تقسیم کے سلسلے میں پارٹی کی طرف سے کسی قسم کا مداخلت نہ کرنے کے فیصلے پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔البتہ بعض سیاسی لوگوں کا اس سلسلے میں انتظامی اور سرکاری زمہ داران پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button