اہم ترین

زیر تعمیر عمارت کے سامنے سے شادی شدہ خاتون کی سوختہ لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

گلگت/ شگر (خصوصی رپورٹ) شگر پولیس کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق ضلع شگر کے علاقے چھورکاہ میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صبح ساڑھے چھ بجے کے لگ بھگ ایک مقامی شخص مسمی لیاقت ولد حاجی حسن نے تھانہ سٹی میں اطلاع دی کہ مسمی سکندر ولد محمد رضا ساکن چھورکاہ کے زیر تعمیر مکان کے سامنے واقع گٹر میں مسماتہ ملکہ زوجہ سکندر کی لاش جھلس کر پڑی ہوٸی ہے۔ یاد رہے کہ گٹر فی الحال کی کھلے گڑھے کی شکل میں زیر تعمیر ہے۔

اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرحمان وعملہ نے جاٸے وقوعہ پہنچ کر بغرض ضروری قانونی کارواٸی لاش متوفیہ کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے آر ایچ کیو پہنچا دی ۔

ایس پی شگر لفٹیننٹ ریٹائرڈ اظہرجاوید PSP نے ایس ڈی پی آو شگر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو وقوعہ کی نسبت 174 ض ف کی کارواٸی کرنے اور مختلف پہلوٶں سے شفاف تفتیش و تحقیق کرکے متوفیہ کی موت کی اصل محرکات و وجوہات معلوم کرنے کی ہدایات دی ہے۔

 اگرچہ بعض ذرائع نے اس واقعے کو خودکشی قرار دی ہے، مگر ماضی کے واقعات کی روشنی میں عوامی حلقوں نے جدید  سائنسی بنیادوں پر صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ماضی کے بعض واقعات میں قتل کو خود کشی قرار دے کر دبانے کی ساشیں ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button