گلگت بلتستان

آٹھ دن گزر گئے، سیکیورٹی ادارے اور مقامی جرگہ مغوی سرکاری اہلکاروں کی تلاش میں مصروف

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کی تحصیل داریل سے آغواہ کئے گئے ایس سی او کے انجنئیروں کو 8 دن گزرجانے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکے۔لواحقین شدید پریشان ۔سیکورٹی زرائع کے مطابق داریل اور تانگیر میں مغویوں کی بازیابی کیلئے تشکیل کردہ جرگہ دن رات کوشیشوں میں مصروف ہے ،اور گاوں گاوں جاکر مغوی اہلکاروں کا کھوج لگا رہے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب سیکورٹی ادارے بھی مغویوں کی بازیابی کیلئے ضلع بھر میں گھر گھر کی تلاشی لے رہے ہیں ،تاہم ہنوز کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شرپسندوں کے فائرنگ سے زخمی سیکورٹی اہلکار کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ضلع دیامر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button