گلگت بلتستان

توانائی کا بحران، مرکزی ہنزہ میں عوام کو اڑتالیس گھنٹے بعد بجلی مل رہی ہے

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر تھرمل جنریٹر آن ہونے کی باو جود 48گھنٹے بعد بجلی عوام کو مل رہی ہے جبکہ دوسری جانب ہنزہ نگر میں ایل پی جی گیس نایاب ، سب ڈویثرن ہنزہ کے انتظامیہ بھی غائب جس کی وجہ سے ہنزہ نگر کے عوام کو سخت سردی میں پریشانی کاسامنا پڑ رہا ہے۔ہنزہ نگر کے مصروٖ ف ترین بازار علی آباد میں ایل پی جی کی شدید قلت کا سامنا ہونے کی وجہ سے نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ ہنزہ نگرکے عوام اس وقت ایل پی جی گیس کے لئے در پدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ اور سب ڈویثرنل انتظامیہ علاقے میں نظر وں سے او جھل ہو گئے ۔جبکہ دوسری جانب ایل پی جی اپنی جگہ عوام کو بجلی 48گھنٹے بعد عوام کو صرف 4گھنٹے ہی میسیر ہو رہی ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے اس وقت تاجب کا اظہار کیا ہے کہ ہنزہ نگر میں اس وقت انسان کی بنیادی سہولیتیں میسر نہ ہونے کے ساتھ ضلع انتظامیہ نے بھی عوام سے منہ پھیر لیکر لمبی چھٹیوں پر گھر جانے کو ترجی دی ہے۔ جبکہ عوام ہنزہ نگر اس وقت نہ صرف بجلی کی بلکہ ایل پی جی گیس کی نایابی کا عذاب سہہ رہے ہیں۔ ہنزہ نگر کے عوامی حلقوں کی جانب سے نگران وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ نگر میں ایل پی جی گیس ڈیلرز کی من مانی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ ان سخت سر دیوں کے ایام میں عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button