صحت

استور، 16290 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

استور (سبخان سہیل) ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں تین روزہ پولیو مہم کی افتتاحی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استور عدیل حیدر تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور ڈی ایچ او استور اقبال رسول نے بچوں کو پولیو کے قظرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسے بچاو کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔استور انتہائی سرد ترین ضلع ہے ۔ بالائی علاقوں میں برف بھی پڑی ہے جس کی وجہ سے بھی پولیو پلانے والی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن ہمیں ان مشکلات کے باوجود بھی ان تمام علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہوگا جن علاقوں میں برف پڑی ہے۔ استور کی ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او اقبال رسول نے کہا کی استور میں ہم نے ان تین دنوں میں پانچ سال سے کم عمر16290بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ ہماری اس پولیو مہم کی ٹیموں میں 113 ٹیمیں کراس چیکنگ، 9زونل انچارج 32 ایریا انچارج اور4ٹرانزیٹ پوینٹ پر بھی پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسے بچاو کے لیے پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلائیں۔ ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے ان تین دنوں پلائیں گے تاہم اگر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہے جائے تو وہ ہمارے ان تمام سنٹروں میں آکر اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںآپ کے بچے کا مستقبل اپ کی تھوڑی سی توجہ بہتر بنا سکتی ہے اسلیے ہماری پولیو مہم ٹیموں سے تعاون کرئیں۔ تقریب سے عطاوللہ، ڈاکٹر رازق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button