صحت

چترال میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،67ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

چترال(بشیر حسین آزاد ) چترال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائج نے قطرہ پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔یہ مہم چار روز تک جاری رہے گی۔اس مہم میں ایل ایچ ویزکے علاوہ ای پی آئی کے ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ چترال میں پانچ سال سے کم عمر کے 67ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔اور بھر انداز میں مانیڑنگ بھی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ چترال پولیو فری زون ہے تاہم چترال کی لمبی باؤنڈری آفغانستان کے ساتھ لگی ہوئی ہے جہان سے خدا نخواستہ یہاں منقل ہو سکتاہے اس لئے اس پر کڑی نظر رکھی جائے۔اُنہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی میں کواتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اسرار اللہ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسرار احمد،کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ابراہیم خان اور چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد بھی موجود تھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button