گلگت بلتستان

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ حسینؑ کی تقریب منعقد

گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم حسینؑ بعنوان فلسفہ شہادت قیام و نینوا قرآن کی روشنی میں منعقد ہوا جس سے خطاب کر تے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ اما م حسین ؑ امن ،محبت اور بھائی چارگی کے فروغ کا نام ہے ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے علاقے کے اندر امن کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے جو کردار ادا کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ما ضی کے اندر قراقرم یونیورسٹی کو فرقہ واریت اور امن کو خراب کرنے کا الزام لگایا جاتا تھا مگر یونیورسٹی نے گزشتہ دو سالو ں کے اندر پرامن طریقے سے اور کا میاب یوم حسین ؑ کا انعقاد کرکے امن دشمن عنا صر کو بے نقاب کر دے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب یوم حسین ؑ کے انعقاد کرنے پر فکلٹی ، پرووسٹ کمیٹی کے ممبران اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کر تا ہوں۔جن کی دن رات محنت کی وجہ سے کامیاب پروگرام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مقصد قیام امام حسین ؑ کو سمجھتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک کامیاب زندگی گزار بسر ہوسکے۔ اس سے قبل یوم حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے مولانہ نعمان علی نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل و مشکلات کی اصل وجہ تعلیمات امام حسین سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جب تک ہم تعلیمات اہلبیتؑ اور تعلیمات صحابہ پر عمل نہیں کریں گے تب تک ہمارے مسائل و مشکلات اسی طرح جوں کے توں رہیں گے اور کمی کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔اگر ہم مسائل ومشکلات اور دنیا و آخرت مین کامیابی سے ہمکنار ہونا چاہتے ہیں تو تعلیمات اہلبیتؑ اور تعلیمات صحابہ پر عمل پیرا ہوجائے اسی میں ہی کامیابی اور فلاح ہے۔آپس میں بھائی چارگی، اتحاد وتفاق کو ہر صورت ممکن بنانے کی ضرورت ہے۔ دشمن اسلام اور دشمن پاکستان یہی چاہتا ہے کہ مسلمان آپس میں دست گریباں ہوجائے اور وہ اس سے فائدہ ھاصل کریں ۔ اگر اسی طرح ہم ایک دوسروں کو برابلا کرتے رہیں گے تو دشمن تو مزید موقع ملے گا کہ وہ مزید ہمارے درمیان نفرتوں کو پروان چڑھائے۔ لہذا مسلمانوں کو ہوش میں آنے کی ضرورت ہے خصوصا نوجوان اور وہ بھی یونیورسٹی کے نوجوان بھائی چارگی، اتحاد واتفاق اور محبت کی فضاء کو عام کرنے کے لئے کردار ادا کریں ۔اس سے قبل یوم حسین ؑ کی پروگرام سے ڈاکٹر گلہ زہراء، ڈاکٹرزاکر حسین زاکر، مفتی احتشام الحق، مظہر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button