گلگت بلتستان

تیاری مکمل، ضلع ہنزہ نگر میں 1673 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ عمران علی سلطان کی زیر نگرانی انسدادپولیومہم  کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ہنزہ ڈی ایچ او ڈاکٹر خواجہ خان ، قائم مقام ایس پی ہنزہ نگر، حکام محکمہ برقیات کے علاوہ دیگر ڈسٹر کٹ سربراہان شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کو تاکید کی کہ ہنزہ نگر کے علاقوں میں کوئی ایسا بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔انھوں نے کہا کہ ہنزہ نگر کے اندونی اور باہر جانے والے راستوں پر محکمہ پولیس کے حکام کی مددد سے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے عملہ ہر ٹرانسپورٹ کو چیک کرکے بچوں کو پولیووقطرے پلائے جائے نگے۔
pakistan-polio-vaccine-2013-1-24اس دوران ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ایک نئے کام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ محمکہ برقیات کا عملہ بھی پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے شعور اجاگر کریں گے.
ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ چار دن پولیو مہم ختم ہونے کے فوراً بعد اجلاس بلایا جائے گا جس میں پولیو کے قطروں سے محروم بچوں کی نشاندہی کی جائیگی اور ان کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائے نگے۔
اس سے قبل قائم مقام ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر خواجہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ محکمہ صحت گلگت بلتستان اور ڈاکڑوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ضلع ہنزہ نگر کو دیگر اضلاع سے زیادہ تعلیم یافتہ اور یہاں کے عوام کو باشعور مانا جاتا ہے اسلئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سے اس سلسلے میں کوتاہی نہ ہو۔انہوں نے انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کی اپیل کی۔اجلاس میں قائم مقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ نگر ڈ اکٹرخواجہ خان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے آج تمام سرکاری الرٹ ہیں۔وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے دفاتر میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے الگ ڈیسک بنائے ہوتے ہیں اور روزانہ کے حساب سے رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں 194کیسز سامنے آئے ۔اسلئے حکومت انسداد پولیو کے لئے بھر پور توجہ دے رہی ہے۔بچوں کی معذوری کو روکنے کے لئے 5سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے۔
انہوں نے مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کی آبادی تقریباً ایک لاکھ 28ہزار ہے جبکہ ضلع بھر میں 1673بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 4تحصیلوں میں تحصیل سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں، اور ضلع ہنزہ نگر کو 8زونز میں تقسیم کرکے زونل سپروائزر بنائے گئے ہیں جہاں 95ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔اسکے علاوہ6اایسے پوائنٹس پر محکمہ صحت کے اہلکار اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جہاں مسافروں اور آنے جانے والوں کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button