گلگت بلتستان

ضلع غذر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، زلزلہ متاثرین رُل گئے، امدادی کاروائیاں متاثر

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین بھر میں شدید بارش اور برف باری ، بجلی کا نظام درہم بر ہم ، شدید بر ف باری کی وجہ سے یاسین بھر میں بجلی کے تار ٹوٹ گئیں۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پھلدار اور بے پھل درخت جڑوں سے اُکھاڑ گئیں ، یاسین کے بالائی علاقوں میں چھ سے سات انچ تک برف باری ،تحصیل پھنڈر میں بھی چھ انچ برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جسکی وجہ سے زلزلہ زدہ علاقے میں متاثرین اور امداد کاروائیوں میں مصروف افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہوا ہے ۔ تفصیلات جمعرات کے روز نو بجے صبح سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری نے یاسین بھر میں تباہی مچائی ، شدید برف باری کی وجہ سے یاسین بھر میں بجلی کے تار ٹوٹنے سے بجلی معطل ہوگئی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پھلدار اور بے پھل درخت جڑوں سے اُکھاڑ گئیں اور یاسین کے بالائی علاقوں میں چھ سے سات انچ برف باری ہوئی ہے جبکہ تحصیل پھنڈر میں بھی چھ سے آٹھ انچ برف باری کی اطلاعات ملی ہے شدید برف باری کی وجہ سے تحصیل گوپس ، یاسین او رپھنڈر کے زلزلہ متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور امداری کاروائیوں میں مصروف افراد کو بھی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اُدھر تحصیل گوپس میں پہاڑی تودہ گھر پر گرنے سے ایک چودہ سالہ بچی ہلاک ہوگئی جبکہ ان کے بھائی اور والدہ کو شدید زخمی حالت میں گلگت ریفر کر دیا گیا ہے ۔ تاہم جمعہ کے روز یاسین بھر میں بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے اور موسم بھی کافی حد تک صاف ہوئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button