گلگت بلتستان

غذر،عوامی ایکشن کمیٹی نے شندور فیسٹیول کے انعقاد کو ضلعے کے لیے ڈاکٹروں اور ایمبولینس کی فراہمی سے مشروط کر دیا

DSC00733
ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں نماز جمعہ کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ منعقدکیا گیا. تصویر: ایم ایچ جی

گاہکوچ(ایم ایچ جی)عوامی ایکشن کمیٹی غذر کا ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں احتجاجی دھرنا، شندور فیسٹیول کے انعقاد کو ضلعے کے لیے ڈاکٹروں اور ایمبولینس کی فراہمی سے مشروط کر دیا.

جمعے کی نماز کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور عوام کا غذر چترال روڈ پراحتجاجی دھرنا. عوام کی تعداد توقعات سے کم اور دکانیں جزوی تور پر کھلی رہیں.

اپنے خطاب میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ "حکمرانوں کی اب عادت بن گئی ہے کہ جب تک حقوق چھین نہ لیے جایئں وہ دینے کے تیار نہیں ہوتے. غذر کے عوام صحت وطبعی سہولیات ک عدم دستیابی سے مرتے رہے اور حکمران شندور جا کر سیر سپاٹے کریں یہ کسی صورت ہمیں منظور نہیں. گیارا(11) جون تک مطالبات حال نہ ہوۓ تو گلاپور سے لے کر ٹیرو پھنڈر تک جگہ جگہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاےگا فھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ فیسٹیول کا انعقاد حکومت کس طرح کرتی ہے”.

مقررین نے مزید کہا کہ” 11 تاریخ تک مطالبات حل نہیں ہوۓ تو کوئی شخص گھر میں نہیں رہے گا. حقوق چھین کر لینے کا وقت آگیا ہے. غذر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تمام سامان اور آلات چلاس و دیگر جگہوں پر  شفٹ کر دیئے گئے ہیں، اس ضلعے کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں پر اب مزید صبر نہیں کیا جائےگا”.

مقررین نے انتظامیہ کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوۓ کہا کہ پچھلے تین سالوں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے قبضے میں موجود ایمبولینس کو واگزار کر کے مریضوں کے لیے وقف کیا جائے، ورنہ حالات کے ذمہ دار ہم نہیں ہونگے. اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ تمام تحصیلوں میں کئی عرصے سے خراب ایمبولینسوں کی جلد مرمت کرائی جائے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button