سیاست

داریل اور جامعہ قراقرم میں پیش آنے والے واقعات سازش کا حصہ ہیں، ناکام بنائیں گے، عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت(نامہ نگار) داریل واقعہ اور جامعہ قراقرم واقعہ ایک سازش ہے۔ گلگت بلتستان کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے۔ گلگت بلتستان میں امن ایکشن کمیٹی نے قائم کیا تھا اور ایکشن کمیٹی ہی امن کو بر قرار رکھے گی۔ صوبائی حکومت سو دنوں کے ایجنڈے میں نا کامی کے بعد مسائل کا رخ موڑنا چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مولانا عبدالسمیع کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد قاضی نثار احمد اور آغا راحت حسین الحسینی سے ملاقات کر کے باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ لوڈ شیڈنگ اور اقتصادی راہداری منصوبے اور اہم قومی ایشوز پر فیصلے کئے جائینگے۔ اجلاس میں داریل آپریشن پر عودم اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ جامعہ قراقرم واقعہ جی کی امن کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرے اور اپنی رٹ قائم کرے بصورت دیگر عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button