متفرق

شگر، بجلی کی بندش کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

شگر(عابد شگری)شگر ٹاؤن ایریاکو بجلی کی بندش کیخلاف نکل آئے ڈپتی کمشنر اور ایس ڈی او سے مذاکرات کے بعد احتجاج ملتوی کردیا۔ مقررہ مدت تک بجلی کی سپلائی مکمل بحال نہ کرنے کی صورت میں سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج کی دھمکی دیدیں۔ تفصیلات کیمطابق شگر کے ٹاؤن ایریا بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسفرمر گذشتہ کئی دنوں سے خراب تھے جسے مرمت کیلئے سکردو لے گیا ہے۔اس وجہ سے شگر سنٹر کے کئی گاؤں اور بازار اندھیرے میں ڈھوبا ہوا ہیں۔علاقے کی مکینوں اور دکانداروں نے تنگ آکر گذشتہ دنوں احتجاج کی کال دی تھی تاہم ڈپٹی کمشنر اور ایس ڈی او کی دو دن کے اندر ٹرانسفرمر کی مرمت کرکے بجلی کی مکمل بحالی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ملتوی کردی۔اور ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے محکمہ برقیات کے حکام کو ان ایریاز کو فوری طور پر متبادل طریقے سے بجلی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردیا۔جبکہ مظاہرین نے مقررہ دو دن تک ٹرانسفرمر کی مرمت نہ ہونے اور بجلی کی مکمل بحالی نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفرمر گذشتہ دو ہفتے سے خراب ہیں اس کو فوری طور مرمت کرنے اور بجلی کی فراہمی بحال رکھنے کیلئے اے سی شگر اور ایکسین کو درخواست دی تھی لیکن محکمہ برقیات کے حکام نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے دو ہفتے ایسے ہی رکھا جبکہ ابھی سکولوں میں بچوں کی امتحان زوروں پر ہیں برقیات کے حکام نے ٹرانسفرمر مرمت کی غرض سے سکردو لے گیا اور علاقے کو مکمل اندھیرے میں ڈھوبا دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button