تعلیم

ضلع کوہستان میں پریس کلب کا افتتاح ہو گیا

کوہستان(نامہ نگار) آج کوہستان کی تاریخ میں اہم دن ہے کہ یہاں باقاعدہ جدید صحافت کے فروغ کیلئے پریس کلب کا افتتاح ہوگیاہے۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اگر صحیح معنوں میں قلم کا استعمال کیا گیا تویہ جہاد ہے ۔کوہستان پریس کلب کو پورے خیبر پختونخواہ میں انفرادیت کا حامل پریس کلب بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی عبدالستارخان اور دیگر مقررین نے کوہستان پریس کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پریس کلب کا سنگ بنیاد کئی سال قبل رکھا گیا تھا ۔ پانچ سال بعد ہم آج اس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں ۔کوہستان کے صحافیوں کا یہ دیرینہ خواہش اور علاقے کے عوام کی ضرورت تھی ۔ آج اللہ کے فضل وکرم سے اس نئی بلڈنگ کا فتاح ہوگیاہے ۔ ہمیں کوہستان کے صحافیوں جوکہ چند گنے چنے افراد ہیں ان سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔عبدالستارخان نے کہا کہ خواہش ہے کہ اس پریس کلب سے ایک پروگرام جاری ہو۔ آوازکوہستان کے نام سے جاری آواز مسائل کو حکمرانوں تک پہنچائے ۔

انہوں نے پریس کلب کے ارکان سے کہا کہ اس پریس کلب کی جو بھی ضروریات ہیں مجھے تحریری طورپر دیں ، میں انشااللہ پوری کرونگا۔ تقریب سے پریس کلب کے صدر قاری محمد سعید ، جنرل سکرٹری شمس الرحمن کوہستانی ، اے سی داسو محمد عابد، بار کونسل کے صدر محمد اقبال ، واپڈا کے ڈائریکٹر فقیر محمد بیگ ، ڈی ایف او شعیب محمد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ جید علماء مولانا نورنبی نے تلاوت اور قاضی محمد رحمان نے اختتامی دعا پڑھائی ۔ تقریب میں سیو، جالکوٹ ، کندیا ، ہربن سازین اور لوئر کوہستان سے عوام نے بھرپور شرکت کی ۔ لوئر کوہستان یونین آف جرنلسٹ کے صدرملک عبدالحکیم اور جنرل سکرٹری محمد حسن خان نے خصوصی طورپر تقریب میں شرکت کی ،جس پر مقامی صحافیوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔کوہستان یونین آف جرنلسٹ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ عوام کے مسائل اُجاگرکرنے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے ، ہر ظلم کی مخالفت اور مظلوم کا ساتھ دیا جائیگا۔ کوہستان پریس کلب کی عمارت صحافیوں کی ملکیت جس کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button