گلگت بلتستان

سانحہ بونر داس میں مطلوب اہم اشتہاری ملزم مانسہرہ سے گرفتار

چلاس(خصوصی رپورٹ)سانحہ بونردا س میں مطلوب اہم ملزم اشتہاری کو سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مانسہرہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ملزم امین اللہ عرف حمیذواللہ ولد عبدالرؤف ساکن ہڈر کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔ملزم ترک سکونت کر کے مانسہرہ میں روپوش تھا۔خفیہ اطلاع پر سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور ،اے ایس آئی مجیب الرحمٰن،حوالدار عبدالغفار نے مانسہرہ میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر کے انسٹی گیشن ونگ گلگت منتقل کر دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ گونر فارم میں مقدمہ نمبر 7/12بجرائم 302/324,353/186/147/148,144/201/202/427,435/34ت پL 21،6/7اے ٹی اے کے تحت مقدمات قائم ہیں۔جس بناء پر ملزم قانون سے روپوشی اختیار کر کے مانسہرہ میں قیام پذیر تھا۔یاد رہے کہ2012 کو بونر داس میں بسوں سے دو درجن مسافروں کو نکال کر قتل کرنے سمیت متعدد بسوں کو جلایا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button