گلگت بلتستان

سکردومیں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

mwm 3

سکردو ( رضا قصیر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کوملک گیریوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے زریعے برسراقتدار آنے والی کسی حکومت کو نہیں مانتے ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے زریعے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں جائیں بدقسمتی سے آج جو ہم پر حکمران مسلط ہیں وہ جھوٹے ،بدکردار ،کرپٹ اور لٹیرے ہیں جو الیکشن چوری کرکے جعلی مینڈیڈیٹ لیکر جعلی حکومت بنا لیں ان چوروں اور انکی چوری کی ہوئی حکومت کو ہم نہیں مانتے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق پاکستان کے گلی گلی میں لے کر جائیں گے یہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اشرافیہ سے عوام کے حقوق چھین کر دم لیں گے ہم مظلوموں کے زبان بنیں گے سیاسی تبدیلی کے لئے سیاسی سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ان مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سکردو میں ہونے والی بیداری ملت واستحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کانفرنس سنی اتحاد کونسل کے وائس چئیرمین صاحبزادہ حسین رضا ،منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید فرحت عباس شاہ،اہل حدیث رہنما حافظ بلال زبیری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما جواد کاظمی ،مسلم لیگ (ق) کے رہنما ظفر ریلے اور بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا سید محمد رضاو دیگر نے خطاب کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلیے اپنے اندر تبدیلی لانا ضروری ہے اور جب ہم اپنے اندر تبدیلی لے آئیں گے اور متحد ہو جائیں گے تو پھر کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی اگر ہم شیعہ سنی کے فسادات میں الجھے رہے تو پھر یہی بدکردار سیاستدان ہم پر مسلط رہیں گے یہی وجہ ہے 12روز احتجاج کرنے کے بعد ہمیں گندم کی سبسڈی ملی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت یہ تما م بنیادی مسائل عوام کو انکی دہلیز پر پہنچائے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس علاقے کے لوگوں کے حقوق غضب کیے انکے خلاف متحد ہو کر اعلان جنگ کیا جائے اور اسکے لیے یہاں کے لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچاننا ہوگا تب ہی ہم اپنے حقوق حاصل کرسکیں گے۔

mwm (1)

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کی آواز ہیں اور انکے حقوق کے لیے ہرسطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے اور دشمنوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے ہیں بیشک امریکہ ہی کیوں نہ ہوجبکہ دشمن ہمیں مختلف فرقوں میں تقسیم کرکے ہم پر مسلط ہونا چاہتے ہیں اب وقت آچکا ہے ہم اپنی مظلومیت کو چھوڑ کر متحد ہو جائیں اور ظالم حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کردیںآج دنیا بدل رہی ہے مگر پاکستان کے حالات ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے جوں کے توں ہیں اب ان حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دینگے وعدہ کرتے ہیں کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں بنے والی حکومتیں مسائل حل نہیں کر سکتی پاکستان میں ہونے والے جعلی الیکشن ہمیں قبول نہیں آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن تشکیل دیاجائے جو متناسب نمائندگی کے ذریعے الیکشن کرائے تاکہ2 فیصد اشرافیہ کی بجائے 98 فیصدعوام کو ایوانوں میں نمائندگی مل سکے ہم سیاست میں اختلاف کے قائل ہیں دشمنی کے نہیں ہم برے کو نہیں برائی کو برا جانتے ہیں اور برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئیعوامی جدوجہد کے قائل ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان سے محبت کرنے والوں کا خطہ ہے یہ خطہ پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے لیکن 65 سالوں سے انہیں نذر انداز کرتے رہے عوامی طاقت کے ذ ریعے کوئٹہ کے رئیسانی کو اقتدار سے نکالا اگر ظلم بند نہ ہوا ،کراچی اور پنجاب میں مظلوموں کا خون بہایا جاتا رہا تو کراچی اسلام آباد ،لاہور اور گلگت بلتستان کا کوئی بھی رئیسانی اقتدار میں نہیں رہیگا انہوں نے جمعہ کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button