سیاست

گلگت بلتستان کے عوام کی خوش نصیبی ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے- برکت جمیل

استور (سبخان سہیل) ہمارے صبر اور بردشت کو مخالفین ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔ جب ہم بولینگے تو مخالفین کو چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔ جو ہمیں سیاست سکھانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے لوگ بخوبی ہم سے آگاہ ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل۔

انھوں نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف استور بلکہ پورے گلگت بلتستان کی عوام کو کرپشن، اقرباپروری، میرٹ کی پامالی کرکے عوام کو اور بالخصوص نو جوانوں کو ذہنی مریض بنایا تھا۔ آج الحمداللہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ان محرمیوں کا ازلہ کررہی ہے اور میرٹ کے مطابق نوجونوں کو روزگاہ کے بہترین مواقعے فراہم کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ترقیاتی کاموں کی جال پوری گلگت بلتستان میں بچھایاہے۔ پیپلز پارٹی ایک ہوائی پارٹی بن چکی ہے ، اپنے ہوائی اعلانات سے عوام کو بہت بیوقوف بنایا تھا جس کی بدولت ان کا یہ حشر ہوا ہے۔ روز اول سے جھوٹے اعلانات کرنا ان کا وطیرہ بنا ہے۔ ہماری حکومت اور ہمارے اوپر تنقید کرنے والے ڈویلپمینٹ سیکٹر اور ADP کو پڑھیں اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔ جتنے بھی پروجیکٹ اپرو ہوئے ہیں وہ سب ہمارے دور حکومت کے پروجیکٹ ہیں۔ اپنی معلومات کو درست رکھیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام کی خوش نصیبی ہے کی گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے ہم آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ میں میرٹ کے مطابق بھرتیاں ہوئی ہیں بعض سیاسی لوگ بیانات دے کر اپنے آپ کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ جو لوگ من گھڑت بیانات دیتے ہیں وہ استور کی تعمیر ترقی کے دشمن ہیں۔ انشاللہ ہم گلگت بلتستان اور استور کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے مخالفین اب اپنی ڈوبتی کشتی کودیکھ کر پریشان اورمن گھڑت بیانات کی حد تک زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button