Uncategorized

اجتماعی مسائل کے لئے مل کر بیٹھنا خوش آئند ہے، صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

گلگت( پ ر)صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خطے کے آئینی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ تاریخی آل پارٹیز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پورے ملک سمیت دنیا کو ایک اچھا تاثر گیا ہے اے پی سی میں شامل تمام جماعتوں نے نیک نیتی سے تجاویز دی ہیں اب جی بی حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی ہفتے کے روز پریس کلب گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح جی بی کے صحافیوں میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں کی امن اور ترقی میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی ایشوز پر سیاسی ،سماجی ،مذہبی وقوم پر ست جماعتوں کا مل بیٹھنا خوش آئند بات ہے تمام جماعتوں نے بہت اچھی تجاویز پیش کی جس سے خطے کو آئینی حیثیت ن لیگ کی جماعت ہی دے گی ان کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں کو درپیش جملہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنا ہر ایک کاحق ہے اور اختلاف کو ختم کرنے کیلئے مل بیٹھنا خوش آئند بات ہے کامیاب اے پی سی کا انعقاد کرکے جی بی گورنمنٹ نے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے وکلاء برادری نے ملکی ترقی اور حقوق کے حوالے سے روز اول سے جدوجہد کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے اوپر بھی بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ساتھ علاقے کے تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے انہوں نے اے پی سی میں شرکت کرنے پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا قومی ایشوز پر ماضی کی طرح مستقبل میں بھی حل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کیلئے یکجاہوجائیں گے علاوہ ازیں صدر پریس کلب گلگت طارق حسین شاہ نے صحافیوں نے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں جو صوبائی وزیراور پارلیمانی سیکریٹری نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button