گلگت بلتستان

مطالبات منظور نہ ہوے تو 28 نومبر سے بشام تا خنجراب پہیہ جام ہڑتال کریں گے، پریس کانفرنس سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا خطاب

گلگت( خبر نگار خصوصی)گلگت بلتستان ،کوہستان اور بشام ہیوی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدارں چوہدری غمار الدین ،نزیر نائب صدراور تاج رحمان بشام کے صدر نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28تایخ تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونے کی صورت میں بشام سے خنجراب ٹاپ تک پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔خیال رہے ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان میں خوردنی اشایہ کی قلت پیداء ہوگی ۔ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مزید کہا عالم برج میں ڈپٹی پر مامور بادشاہ بنے ہوئے ہیں جو رات 9بجے پل بند کرتے ہے اور صبح 9بجے کھولتے ہیں جس سے غریب ڈرائیورں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ،فورس کمانڈر اور ڈائریکٹر این ایچ اے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالم پرج پر 2شفٹ بنائے جائے تاکہ 24گھنٹے کھلا رہے ۔ٹرانسپورٹرایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا عالم برج پر 24ٹن وزن لے جانے کی صلاحیات لیکن 18ٹن سے زیادہ لے جانے نہیں دیا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پورے 24ٹن وزن کے ساتھ گاڑیوں کو گزرنے دیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا سکرود روڑ جگہ جگہ حالیہ زلزلے کی وجہ سے انتہائی خطرناک ہوچکی ہے اور بہت سے جگہوں پر دیورے بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر وقت حادثات ہوتی ہیں اور ہم رسک لے کر چل رہے ہیں ۔ایف ڈبلیو اوسالانہ اربوں روپے لیتی ہے اور جون اور دسمبر کے مہینے میں روڑ پر ٹاکیاں لگاتی ہے اور وہ جلدی خراب ہوجاتی ہے ،ان کامزید کہنا تھا سکردو روڑ پر کراسنگ کا جگہ نہیں اہم شخصیات کی کراسنگ کے دوران کوئی مسئلہ ہو تو ان کے گارڈز غریب ڈرائیورں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدارں کہا جب ہماری گاڑی حادثے کا شکار ہوتی ہے تو FWOکے ورکرز ہماری گاڑیوں پر روڑ کا ملبہ پھینک دیتے ہیں ،سکردو روڑ 85فیصد خراب ہوچکی ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس جگہ جگہ پر پولیس چیک پوسٹوں پر ہمیں تنگ کیا جاتا ہے اور پیسے مانگے جاتے ہیں یہ پولیس چیک پوسٹ نہیں غنڈوں کے اڈے ہیں ان چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے اور سارے عملے کو عالم برج پر تعینات کیا جائے ۔سکردو شہر کے اند جو بائی پاس بنی ہے جس سے ہیوی ٹرانسپورٹ کو دن 12بجے کے بعد چھوڑا جاتاہے ۔انہوں نے کہا سکردو شہر میں ایک ٹریفک پولیس آفیسر سیدہ بتول ڈرائیورں کو نازیبا گالیاں دیتی ہے جس سے ہمارا بھی سر شرم سے جکتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button