گلگت بلتستان

عالمی براداری کو کشمیری بھائیوں پر ہونے والی مظالم مظالم کا نوٹس لینا چاہئے

Kashmir Day copyشگر(عابد شگری)۔گلگت بلتستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والی مظالم پر آفسردہ اور ان کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔عالمی برادری کو دہرا معیار ترک کرکے کشمیر کی حقیقی آزادی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہائی سکول شگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکرحسین،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،سید طہٰ اموسوی،ڈاکٹر وزیر غلام حسین و دیگر مقررین نے کہا۔ شگر میں پہلی مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے ہائی سکول شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل شگر حاجی وزیر فدا علی،امام جمعہ شگر سید طہٰ الموسوی،سنیئر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گذشتہ ستاسٹھ سالوں سے کشمیر ی عوام اپنی خودارادیت کیلئے نبرد آزماء ہے ۔عالمی طاقتون کی دہرا پالیسی اور بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کا ایشیو ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔بھارت کشمیر پر ناجائز قابض ہوکر کشمیری عوام پر مظالم دھارہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کی عوام کشمیری عوام کی پر ڈھائے جانے والی مظالم پر انتاہئی افسردہ ہے ہم کشمیری عوام کیلئے گلگت بلتستان کی عوام کی پوری جذبات اور احساسات ساتھ ہیں۔اور دعاگو ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔مگر آزاد کشمیر کی سیاسی لوگوں کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کیلئے جو برے جذبات اور ہمارے حقوق پر خاموشی باعث تشویش ہیں۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی عوام کا کشمیر پر موقف میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے۔مقررین نے عالمی برادری پہر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے اور کشمیر کو بھارت کی ناجائز تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button