گلگت بلتستان

داریل میں موجود تمام مفرور جلد ہتھیار ڈال دیں، عوام دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، گرینڈ جرگہ سے علما کا خطاب

چلاس(نامہ نگار)مغوی انجنئیروں کی بازیابی کیلئے داریل کے عوام سر جوڑ کربیٹھ گئے۔داریل گرینڈجرگہ کا داریل گماری کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد ،ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولنا عبدالحلیم،مولنا فرمان ولی،مولنا روشن،مولنا حسین،مولنا جہانگیر،مولنا وکیل شاہ و دیگر نے کہا کہ داریل کے عوام دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے ساتھ دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔اپنے خطاب میں علماء داریل نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایس سی او کے انجنیئروں کو اغواہ کیا ہے ،ایسے عناصر کے ساتھ داریل کے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے ،انہوں نے شرپسندوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ داریل کے تمام مفرور جلد ہتھیار ڈال دیں ،داریل کے پرامن لوگ اپنے علاقے کو مزید آگ اور خون میں نہیں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں ان کا مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،دہشت گرد کوئی بھی ہو وہ مسلمان نہیں ہوتا ۔

علماء نے مزید کہا کہ جو لوگ شرپسندوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ،انہیں کھانا اور رہائش دیتے ہیں ،حکومت ان لوگوں کو بھی گرفتار کرے ہم حکومت کے ساتھ دینے کیلئے کھڑے ہیں ۔عوامی اجتماع میں داریل کے 20 علماء نے داریل کے ہر گاوں سے 70 بندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دیا ،جو ہر گاوں گاوں میں جاکر مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوشیشں کریں گے۔

ادھر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے داریل جرگہ کے اہم رکن مولنا فرمان ولی نے کہا کہ داریل جرگہ مغویوں کی بازیابی کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے اور75فیصد اُمید ہے کہ منگل کے روز مغوی انجنئیروں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہونگے۔دوسری طرف تانگیر میں علماء اور عمائندین کا مغویوں کی بازیابی کیلئے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں مولنا شکرت،امیر جان اور صبو نمبردار نے شرکت ۔اجلاس کے بعد تانگیر کے علماء نے ایک وفد داریل کی طرف روانہ کر دیا ہے،جہاں وہ داریل جرگہ سے ملنے کے بعد مغیوں کی بازیابی کیلئے آئندہ کا لحہ عمل طے کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button