گنگچھے (محمد علی عالم) یوم حسین کے مناسبت سے کارون ادب کے زیر اہتمام ایک محفل مسالمہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے ولالے علماء کرام اور بلتسان کے ضلع سکردو اور گنگ چھے کے شعراء عزام نے شرکت کئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سلطان علی خان صدر مسلم ن جبکہ استاد الا ساتذہ پروفیسر حشمت کمال الہامی مہمان خصوصی تھے۔علماء کرام میں جناب مولانا حافظ رحمت اللہ راشدی، مولانا محمد اسحا ق، شیخ غلام حسین، مولانا محمد محسن ثاقب جبکہ شعراء عزام میںسکردو سے استاد الا ساتذہ پروفیسر حشمت کمال الہامی،آغا اسلم سحر،وذیر احمد،سید امجد زیدی، یوسف کھسمن،عارف حسین صحاب،کاظم اثر،عباس جرات،رضا بیگ گھائیل،اور گنگ چھے سے سید منظور کاظمی،خادم حسین نوری، خادم حسین اشراقی،عنایت علی توکھمید، سید خادم حسین،کاشف حسین کاشف، محمد حنیفہ حنیف اور موسیٰ راسخ نے شرکت کئے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا محمد محسن ثاقب نے جبکہ نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت سخاوت حسین بادوا ہمدرد ہاسٹل اور محمد معروف برائتھ کریر ہاسٹل کے طالب علموں نے حاصل کئے۔علماء کرام میں جناب مولانا حافظ رحمت اللہ راشدی صاحب نے امام حسینؑ و کربلا پر ، مولانا محمد اسحا ق صآحب نے حضور اور اہل بیت، شیخ غلام حسین صاحب نے کربلا میں خواتین کے کردار، مولانا محمد محسن ثاقب صاحب نے امام حسینؑ اور عہد حاضر کے موضوعات اسلام امام حسینؑ اور کربلا کے پس منظر میں جامع،فصیح و بلیغ، انداذ میں اسطرح سے خطابت فرمائیں۔کہ اہل ایمان سامعین باتمکینوں کے دلوں کو نہ صرف گرما دیا بلکہ عہد حاضر کے نفسا نفسی کے عالم میں کربلا کے فلسفے کے روشی میں جینے اور مرنے کا سلیقہ بتلایا جن پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔اس پروگرام کے انعقاد میں ٹیکنکل مدد علی گڑھ میموریل کے طلباء کا کرار قابل تحسین تھا۔ جبکہ قراقرم ٹریول والوں کا کاروان ادب سے تعاون بھی ان کا حسینؑ سے عقیدت کا مظہر نظر آرہا تھا۔ ا کاروان ادب کی جانب سے اسطرح کے پروگراموں کا انععقاد جسمیں بلا تفریق تمام مکاتب فکر کے افراد اور علمائے کرام اور شعراء عزام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع گنگچھے اور بلتستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور امن پیغام پوری دنیا کو دیتا ہے۔