تعلیم

چند شرپسندوں کی وجہ سے دیامربدنام ہو گیا ہے، حکومت معیشت اور نظام تعلیم وصحت بہتر بنانے کے لئے کوششیں کرے، امن اور ترقی کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب

چلاس(بیوروچیف)دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام کے تعاون سے پربت یوتھ فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلاس میں پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ایک اہم سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں ضلع بھر سے مختلف سماجی تنظیموں کے زمہ داروں اور طلبہ کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ضلع دیامر افضل خان ، پربت یوتھ فاوندیشن کے چیرمین رضاء اللہ ، مانیٹرنگ آفسر ڈی پی اے پی خورشید ،ریمبوویلفئیر کے چیرمین بشارت ،ڈی ایس ایف کے صدر اشتیاق داریلی،تانگیر یوتھ فاونڈیشن کے چیرمین عباد اللہ،ڈودیشال یوتھ ارگنائیزیشن کے صدر محمد امان ،گل رحمن،مجیب فرحت ،نذاکت،فضل الرحمن،و دیگر نے کہا کہ دیامر ایک پر امن علاقہ ہے ،چند شرپسندوں کی وجہ سے پورا دیامر بدنام ہو رہا ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر کے اندر پسماندگی کے خاتمے کیلئے یہاں تعلیمی سہولیات فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ دہشت گردی کے خلاف ہیں اور یہاں کے نوجوان نسل اپنے علاقے سے نفرتوں اور کدورتوں کے باب کو ختم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ،لیکن حکومتی سطح پر یہاں کے نوجوانوں کو نظر انداز کئے جانے پر بہت مایوسی ہورہی ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر کے نوجوانوں کی صلاحتوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرانے کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرکے یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں امن نہ ہ وہاں ترقی بھی نہیں ہوگی اس لیئے دیامر میں ترقی کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر دیامر کے چہرے پر لگا بدنما داغ کو مٹانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ،تاکہ یہ ضلع مزید آگ اور خون کے لپیٹ سے بچ سکے ۔سمینار کے آخر میں دیامر کے تمام طلبہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا بھی عزم کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button