گلگت بلتستان

ایس سی او کے مغوی انجینئرز مزاکرات کے بعد بازیاب

چلاس(مجیب الرحمٰن)داریل کی پہاڑیوں سے تئیس روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کئے جانے والے ایس سی او کے انجینئیرز سابق اسپیکر اسمبلی ملک مسکین کی کاوشوں سے بازیاب ہوگئے۔ملک مسکین نے نامعلوم مقام سے اپنی ذاتی اثر رسوخ اور مطالبات کی یقین دہانی ذمہ داری پر اغوا کاروں سے بحفاظت رہائی دلا دی۔دونوں مغوی انجینئیرز کو مغوی انجینئیرامجد کے چچا ریٹائرڈ ایس پی محمد ریاض اور مولوی وجاہت ساکن بونجی کے حوالہ کر دیا۔مغویوں کی بازیابی کے لئے منتخب ممبران اسمبلی حاجی جانباز،حیدر خان،حاجی محمد وکیل،حاجی شاہ بیگ بھی سرگرم تھے۔مگر انہیں کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔ملک مسکین چاروں اراکین اسمبلی کے بیانات اور طریقوں کی سخت مخالفت بھی کرتے رہے اور اخباری بیانات کے ذریعے انکے قول و فعل کو مغویوں اور علاقے کے لئے نقصان دہ قرار دیتے رہے۔با لآخر مغویوں کی نامعلوم مقام سے بازیابی میں ملک مسکین نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بحفاظت بازیابی ممکن بنائی۔مغوی انجئینئیرز عیسیٰ ساکن بگروٹ اور امجد ساکن بونجی کو تین نومبر کی دوپہر کو داریل کی پہاڑیوں سے دوران ٹاور مرمت نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔جس کے بعد پولیس کی ناکہ بندی چھاپہ مار کاروائی ہوتی رہی۔مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔جس کے بعد دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے بازیابی کے لئے سیکیورٹی فورسز کو آپریشن کے لئے فری ہینڈ دیدیا۔فورس کمانڈر و دیگر اعلیٰ حکام نے بھی دورہ تانگیر کے موقع پر بازیابی کے لئے مقامی جرگے کے کہنے پر ایک ہفتے کا وقت دیدیا ۔جس کے بعد عوام علاقہ عمائدین علماء سیاسی راہنماؤں نے ۔۔ بازیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔مگر کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔بالآخر مغویوں کی بازیابی کا سہرا سابق سپیکر اسمبلی ملک مسکین کے سر سجا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button