تعلیم

آفاق نامی تنظیم کے زیر اہتمام ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے اساتذہ اور طلباوطالبات کو نمایاں کارکردگی پر انعامات دیئے گئے

ضلع ہنزہ (بیورورپورٹ)آفاق نامی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقا دکیا گیا۔ اس پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات اور اساتاذہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس سے قبل ایک مقابلے کا امتحان بھی رکھا گیا تھا جس میں  ضلع ہنزہ اور ضلع نگر سے 209طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔

اس پروگرام میں ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے بہترین طلباء و طالبات ،اساتذہ اور نگرانوں کو ایوارڈ دیے گئے بہترین کارکردگی کے حامل طلباء جنھوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی انکو دس ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو آٹھ ہزار اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو پانچ ہزار کے چیکس دیے گئے ۔

شرکاء سے خطاب کے دوران برہان الدین آفندی ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا کہ کہ آفاق کی طرفسے تعلیم کے مشعل کو آگے لے جانے کا یہ مقدس فریضہ قابل تقلیدہے امید کی جاتی ہے کہ مزید اس مشن کے زریعے علاقے میں موجود تعلیمی کمزرویوں کو ختم کرنے کیلئے قومی سطح پر ورکشاپس وغیرہ کا انعقاد کروائیں گے۔

جبار خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع ہنزہ نے خطاب کے دوران بتایا کہ حکومتی سکولوں میں بہت بہتری آئی ہے ایک دور تھا جب نجی سکولوں کو ترجیح دی جاتی تھی اب حکومتی سکولوں کی طرف توجہ دے رہے ہیں ہمارے بچے ریڈنگ کے حوالے سے پورے جی بی میں ٹاپ پر ہیں ہمارے ضلع میں کلاسوں میں داخلوں کی شرح آئیڈیل ہے مشکلات کے باوجود حکومتی سکولوں کے بچے اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں آج کے اس پروگرام کے زریعے عیاں ہے کہ حکومتی سکولوں کے بچے نجی سکولوں کے بچوں سے کسی پیچھے نہیں جو قابل اطمینان ہے۔

پروگرام کے اختتام پر جی بی کے ایریا منیجر رضاالحق نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گنش مثال ہے اس کی تعلیمی ماحول کو دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومتی سکول کسی طور پیچھے نہیں اگر کسی کو گورنمنٹ سکولوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو گنش سکول کا وزٹ کریں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button