گلگت بلتستان
محمکہ تعمیرات کے 4150 ملازمین کی مستقلی اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام قائم کرنے کا فیصلہ
گلگت(پ ر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں محکمہ تعمیرات کے 4150ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ احکامات جاری کردئے گئے ہیں اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ بقیہ ملازمین کی مستقلی کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے جوکہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کردے تاکہ بقیہ ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے جائیں کابینہ نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ ٹھیکیداروں کے بقیہ جات بھی جلد ا ز جلد ادا کئے جائیں اور اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات کی جانب سے جاری کردہ پروفارما کے تحت فنانس ڈیپارٹمنٹ پہنچنے والے ڈیمانڈز کی فوری ادائیگی کردی جائے گی وزیر اعلیٰ نے بقیہ جات کی ادائیگی میں تاخیر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ چیف انجینئر اور دیگر آفیسران رات دن کرکے اس ادائیگی کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ وقت مقرر کردیا جائے تاکہ ان ادائیگیوں کو جلد از جلد ممکن بنایا جاسکے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے مینٹی ننس کے مد میں خاطر خواہ رقم مختص کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم ڈیمانڈ کا 70فیصد لازمی ملنی چاہئے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اگلے ایک ماہ کے اندر اندر 2013ء تک کے بقیہ جات ادا کئے جانے چاہئے وزیر اعلیٰ کے حکم پر ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جوکہ بچ جانے والے ورک چارج ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کی مستقلی کی سفارشات دے گی اس کمیٹی میں سیکریٹری قانون، تعلیم اور جنگلات شامل ہوں گے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری قانون اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کابینہ اجلاس میں ایفاد منصوبے پر بھی بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان رولر سپورٹس پروگرام کو بھرپور طریقے سے فعال کردیا جائے گا اور اس کی ازسرنو تشکیل دی جائے گی اور اس میں اس سے پارہ قومی سطح کی شخصیات شامل کی جائیں گی جوکہ اپنا کردار ادا کریں گی وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں تمام کارروائی ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دے دیا وزیر اعلیٰ نے انہوں نے کہا کہ ڈونر گلگت بلتستان آنا چاہ رہے ہیں اور ایک مضبوط نظام کو تشکیل دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے نظام کو دیکھتے ہوئے جی بی رولرسپورٹس پروگرام کو تشکیل دیا جائے کابینہ نے پارلیمانی سیکریٹریز کو اگلے جون کے بعد کابینہ کے ماتحت کادینے کی بھی منظوری دی قبل ازیں پارلیمانی سیکریٹریز کے تمام تنخواہ و دیگر مراعات اسمبلی سیکریٹریٹ کے تحت دی جارہی تھی وزیراعلیٰ نے بے ہوشی دینے والے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ دوران آپریشن بے ہوشی دینے والے ڈاکٹروں کی فوری تقرری عمل میں لائی جائے اور اس معاملے کو خصوصی طور پر دیکھا جائے وزیراعلیٰ نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کو خیبرپختونخواہ صوبے کے قوانین کے تحت مرنے والے ملازمین کے بچوں کودوسال کنٹریکٹ دینے کا بھی حکم دیا وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں پرچی اور دیگر زرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صوبے کے کنسولیڈیٹ فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان رقومات سے ہسپتالوں میں مسنگ سہولیات پہنچانے کا عزم کیا اور کہا کہ اس رقوم کو متعلقہ ہسپتالوں کو واپس کردیا جائے تاکہ وہ اپنی ضرورت پوری کرسکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر 1500آسامیوں پر بھرتی مکمل کردی جائے گی جس سے ہسپتالوں میں ملازمین کی کمی پر قابو پایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کے بعد کمیونٹی کے پاس جائیں گے اور قوم کوکہاجائیگا کہ اب نظام کی حفاظت کریں انہوں نے کابینہ کی اجلاس میں منظوری دی کہ مختلف فیز میں پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی عمل میں لائی جائیگی وزیراعلیٰ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں کل 1364 NGOsہیں اور ان کے متعلق ایک ماہ کے اندر اندررپورٹ پیش کردی جائیگی کابینہ نے داخلی سیکیورٹی پر کئے جانے والے اخراجات کے بقیہ جات کی بھی ادائیگی کا حکم دیا اور کہا کہ تصدیق شدہ رقوم کی ادائیگی کردی جائے وزیراعلیٰ نے سخت تاکید کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کردیا جائے اور کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے مرمت کیلئے ریگولر ہیڈ میں فنڈز مہیا کردئے جائیں گے تاکہ اس کی پراپر مینٹیننس کیا جائے وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ آگہی مہم بھی چلائی جائیا ور عوام میں شعور اجاگر کردیا جائے کہ وہ پینے کے پانی فلٹریشن پلانٹ سے لیں وزیراعلیٰ نے لوکل حکومت میں پڑے ہوئے کروڑوں کی رقم سے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی حکم دیا وزیراعلیٰ نے اردوزبان کی ترویج کیلئے ایک مکمل اکیڈمی کے قیام کا بھی حکم دیا اور محکمہ تعلیم کی زمہ داری لگائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اکیڈمی تشکیل دیں جہاں گلگت بلتستان حکومت کے ملازمین کی تربیت کی جاسکے وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں مزید احکامات دیتے ہوئے صوباے بھر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال باقاعدہ اس پر کام شروع کردیا جائے گا کابینہ نے فوری طور پر دیامر ڈویژن میں چیف انجینئر کنرویئر اور دیگر دفاتر کے اختیارات سینئر عہدیداران کو منتقل کرنے کی سفارش بھی کی وزیر اعلیٰ نے مغوی انجینئرز کی بازیابی میں پولیس انتظامیہ انٹیلی جنس اور افواج پاکستان کے کردار کی خصوصی تعریف کی انہوں نے کہاکہ وہ ضلع دیامر میں تمام منصوبے پاک فوج کے زیر نگرانی مکمل کرانا چاہتے ہیں اور بالخصوص التواء کے شکار منصوبے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی اس سلسلے میں کام شروع کردیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کے لوگ پرامن ہیں اور کچھ افراد علاقے کو بدامنی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرحد کے نفری بڑھا دی جائے اور ویڈیو کیمرہ فراہم کردیئے جائیں انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر حصوں کے نسبت گلگت بلتستان میں امن وامان مثالی ہے انہوں نے بیوروکریسی اور منتخب حکومت کے درمیان تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے وزیر اعلیٰ نے زیر التواء منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے حکومتی وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔