تعلیم

اسامیوں کو این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرا جائے، اقتصادی راہداری منصوبوں کی تفصیل عام کی جائے، ایم ڈبلیو ایم کا مطالبہ

گلگت (پ ر)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی کے زیر صدارت صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس گلگت میں منعقد ہوا جس میں بلتستان ڈویژن سے علامہ احمد نوری کی قیادت تمام حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اراکین اسمبلی حاجی رضوان علی،کاچو امتیاز حسین ،بی بی سلیمہ اورایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،پاک چائنااکنامک کوریڈور کی تمام تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں اور گلگت بلتستان کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگ۔تمام محکموں میں گریڈ 14 تک NTS اوراپر سکیل کے ملازمتیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کی جائیں اور میرٹ کی پائمالی ناقابل برداشت ہوگی۔گلگت بلتستان کے عوام بد ترین لوڈ شیڈنگ کے اذیت میں مبتلا ہیں خاص کر سکردو پر اندھیروں کا راج ہے۔ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیرسے بلتستان کے عوام سخت تکالیف میں مبتلا ہیں ،حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر اقدامات کرے ۔ اعلامیئے میں کہا گیا کہ چور دروازوں سے بھرتیوں کا سابقہ حکومت کے فارمولے پر عمل کیا جارہا ہے جو کہ علاقے کے پڑھے لکھے بیروز گاروں سے زیادتی ہے۔دیامر سے مغوی انجینئرز کی بازیابی میں پاک آرمی کا کردار لائق تحسین ہے لیکن ان اغوا کاروں اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے ۔علاقے کو پرامن بنانے کیلئے بے رحم آپریشن کا فوری آغاز کیا جائے۔جامعہ قراقرم میں یوم حسین کے انعقاد پر پابندی محسن انسانیت کی شان میں گستاخی تصور کی جائیگی۔ اجلاس میں شہید ضیاء الدین کے قاتلوں کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ شہید ضیاء الدین رضوی کیس کو ری اوپن کرکے مجرموں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button