گلگت بلتستان

اے ایس آئی مظفر برچہ کے ساتھ ‘ناانصافی اور یکطرفہ کاروائی’ کے خلاف سول سوسائٹی کے ممبران کا احتجاجی مظاہرہ

گلگت( فرمان کریم) لاہور ائیرپورٹ میں تعینات گلگت سے تعلق رکھنے والے اے ایس ایف کے اے ایس آئی مظفر علی کے ساتھ نا انصافی اور یکطرفہ کاروائی کے خلاف سول سوسایئٹی کے افراد نے گلگت پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں سول سوسایئٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر کریم خان نے کہا کہ مظفر علی نے محب وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ائیر پورٹ کے احاطے میں گاڑیوں کی تلاشی لی ۔ بااثر افراد نے مظفر علی کو جیل کے سلاخیوں کے پیچھے ڈال دیا۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں۔ پنجاب کی صوبائی حکومت ان کی محب وطنی کا غلط فائدہ اُٹھا کر ناانصافی پر تلی ہوئی ہے۔ اگر صوبائی حکومت نے مظفر علی کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا ادراک نہیں کیا تو ہو پورے گلگت بلتستان  اور دیگر صوبوں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر نویداکبر اور قوم پرست رہنما اسلم انقلابی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے سپورت کے ساتھ ناانصافی سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کو برداشت نہیں کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مظفر علی ایک وفادار محب وطن شہری ہے۔ اُنہوں نے پاکستانی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے سینئرز کا حکم مانا جس کی اُسے  سزا دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے ائیرپورٹ کے احاطے میں اپنے ڈیوٹی کے دوران بااثر شخصیات کی گاڑی چیکنگ کی ہے۔ اس بنیاد پر مظفر علی کو جیل میں ڈال کردیا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے مظفر علی کو انصاف نہیں دلائی تو گلگت بلتستان میں غیر مقامی افسران کے خلاف بھر پور احتجا ج کریں گے۔

مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کیا کہ مظفر علی کو انصاف دلایا جائے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button