گلگت (پ ر) گلگت پریس کلب کے صدر طارق حسین شاہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 07دسمبر2015کو پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عامل صحافیوں کے کنونشن کا انعقاد کررہاہے ،جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں صحافتی خدمات انجام دینے والے عامل صحافی شرکت کرینگے ،انہوں نے شرکت کے خواہشمندصحافیوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اپنے اضلاع کے متعلقہ پریس کلبس کے صدور سے رجوع کرسکتے ہیں، جبکہ پا کستان کے مختلف شہروں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عامل صحافی درجہ ذیل ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔