گلگت (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما و سابق سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان و سابق صدر ضلع گلگت شہباز خان ایڈووکیٹ نے 40 سالہ پارٹی وابستگی کو خیر باد کہہ دیا۔ آج انہوں ے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ یادرہے کہ موصوف بار ایسوسی ایشن کے وائس چیرمین کی حیثیت سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے لمبے عرصے سے جدوجہد میں مصروف ہیں، جبکہ ماضی میں گلگت چیمبر آف کامرس کے عہدیدار بھی رہ چکے ہیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔