متفرق

جمیعت علماء اسلام تمام دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) پے درپے دہشتگردی کے واقعات نے لیگی حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ عوام کا خون پانی سے سستا سمجھ کر بہایا جارہا ہے۔ ایک ہی ہفتے میں بڑھتے ہوئے مسلسل دہشتگردی سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں جس سے ملک کی اقتصادی حالت بھی دگرگوں ہوچکی ہے۔ حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت دینی مدارس کو بے جا تنگ کرنے ،چھاپے مارنے اور بند کرنے کے بجائے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ جمیعت علماء اسلام ایسے تمام دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے لاہور اور سیہون شریف بم دھماکے اور ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاء پر گہری دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشتگرد انسان نہیں بلکہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔ ایسے انسانیت دشمن عناصر کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہے ۔لاہور اور سیہون شریف سمیت دیگر درگاہوں میں دھماکے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے اور تمام مسالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی صہیونی سازش ہے۔ انکے پیچھے اسلام و ملک دشمن قوتیں کارفرما ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور سیہون شریف کے درگاہوں پر دہشتگردی کے واقعات ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت محض رواجی طور پر مذمت کرنے میں افسوس کا اظہار کرتے اور دکھاوے کیلئے کمیٹیاں بنانے کی بجائے ملک میں پھیلے ہوئے کلبوشن یادیو جیسے ہزاروں انسان دشمنوں کو ختم کرے۔ تاریخ گواہ ہے آج تک کسی بھی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ حکومت فوری طور پر دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے انڈیا، افغانستان اور ایران سے لگنے والی سرحدوں پر کڑی نظر رکھے،عوام بھی اپنے اردگرد مشکوک عناصر سے باخبر رہے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دُعا کی اور زخمیوں کے صحت یابی کی دُعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button