سیاست

ضمنی انتخابات میں ضلع ہنزہ میں مستقل رہائش رکھنے والے مقامی بندے کو ترجیح دی جائے، گلگت میں مستقل طور پر مقیم افراد سیاست کی خاطر ہنزہ آنا چاہتے ہیں، عوامی رائے

ہنزہ( اجلال حسین) ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں مقامی بندے کو ترجیح دی جائے چاہے وہ ان پڑھ ہی کیو ں نہ ہو۔ چھتری سے اترنے والی امیدواروں کو حلقے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ6سے تعلق رکھنے والے سابق یونین کونسلز کے چیرمین و ممبران کے اعلاوہ سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ضلع گلگت سے تعلق رکھنے والے بعض افراد اپنے آپ کو ہنزہ کا باشندہ سمجھ کر ہر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہنزہ اتے رہے ہیں، مگر الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ایسے چھومنتر ہوجاتے ہیں کہ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات پیداہوتے ہیں، بلکہ عوام کو اپنے نمائندے تک رسائی حاصل کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے مقامی اخبارات میں ہنزہ میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے امیدوار اعلان کررہےہیں، مگر اس سے قبل یہی افراد علاقے کے عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے سامنے نہیں آئے ہیں، اور نہ ہی ہنزہ کے عوام ان کے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایک ایسے لیڈر کا انتخاب کرنا ہو گا جو عوام کے ساتھ گل مل کر رہے اور عوام کے ہر مشکل میں سامنے آتے ہوئے عوام کی ہر ممکن خدمت دن رات کرے چاہے اس کے لئے کوئی آن پڑھ نمائندہ ہی کیوں نہ سامنےّ ائے۔

انھوں نے عوام حلقوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں مقامی بندے کو اپنا لیڈر کا انتخاب کرے تاکہ عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہے نہ کہ صرف اور صرف اخبارات کی حد تک۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button