کھیل

 ہائی سکول ہاتون غذر میں ہفتۂ کھیل کی اختتامی تقریب منعقد

 غذر( پ ر) گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول ہاتون میں ہفتۂ کھیل انتہائی پروقار طریقے سے اختتام کو پہنچا۔اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک‘ نعت شریف اور ملی نغمے سے ہوا۔ طلباء وطالبات نے مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سکول کے طلباء کو چار گروپوں سرخ‘ نیلا‘ سبز اور زرد میں تقسیم کیا گیا تھا۔ طلباء نے بہت شوق و جذبے سے کرکٹ‘ فٹ بال‘ والی بال‘ ٹینس‘ لانگ جمپ‘ دوڑ اور رسہ کشی کے ساتھ ساتھ حسن قرآت‘ نعت خوانی‘ تقریر اور ملی نغمہ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔گروپوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعدجیتنے والے گروپ ممبرز میں انعامات‘ ایواڑز‘ مڈلز‘ عزازی سرٹیفیکٹ اور دیگر اسناد دی گئی۔ انٹر ڈی ڈی او سطح کے فٹ بال مقابلے کو ہائی سکول ہاتون نے جیت لیا۔ کرکٹ میں رنر اپ کا کپ بھی ہائی سکول کے طلباء نے اپنے نام کر لیا۔ حسن قرآت میں عبید اللہ تقریر میں طالب علم اسرار احمد اور نعت خوانی میں صوبیہ نے پہلی پوزیشن لی۔

اختتامی تقریب میں ایس۔ ایم ۔سی کے چیئرمین تہذیب شاہ مہمان خصوصی‘ ہیڈ ماسٹر باباجان صدر مجلس‘ ساجد ممبر فنانس ٹیچر اسوسی ایشن غذر‘ صدر طلباء کمیٹی(SRC) نوید جماعت دہم خاص طور پر شریک ہوئے۔ والدین کی کثیر تعداد کے ساتھ دیگر سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ والدین نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ہفتۂ کھیل کو صحت مندانہ طریقے سے منانے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ طلباء اپنی پڑھائی میں بھی اسی طرح توجہ دیں گے۔ کامیاب اور منصوبہ بندی کے ساتھ کھیل کود اور تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کو طلباء و طالبات نے بہت سراہا۔ ٹیچر اسیو سی ایشن کے ممبر نے کامیاب ہفتۂ کھیل پر ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام کو بہت بہت مبارکباد دیا۔ ایس ایم سی چیئرمین نے نئے ڈی ڈی او کی انتظامی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری اور سکول کی ضروریات کو محکمہ تعلیم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ دعائیہ کلیمات کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا اور اخر میں والدین اور طلباء نے ریکاڈیڈ میوزک پر رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے تمام والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انکرپرسن کے فرائض طالبہ نائمہ اور حفطہ نے انجام دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button